ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھرنگا اور ملنگا کا پاکستان جانے سے انکار

تھرنگا اور ملنگا کا پاکستان جانے سے انکار

Thu, 19 Oct 2017 12:10:27    S.O. News Service

کولمبو ،18 اکتوبر (یو این آئی ) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹونٹی ٹونٹی میچ میں اپنی ٹیم کو لاہور بھیجنے کا سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے تاہم کپتان اپل تھرنگا اور فاسٹ بولر سرنگا لکمل اور لست ملنگا نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا ہے ۔سری لنکا کے چالیس کرکٹرز نے گز شتہ ہفتے اپنے کرکٹ بورڈ کو خط لکھ کر تیسرے ایک روزہ میچ کا مقام تبدیل کرانے کی درخواست کی تھی جسے بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اتوار کو مسترد کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وکٹ کیپر کوشل پریرا فٹنس ٹسٹ پاس ہونے کی صورت میں سری لنکا کی تینوں ٹوئنٹی 20- میچوں میں قیادت کر یں گے ۔ سرنگا لکمل دو ہزار نو میں لاہور میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے سات سری لنکن کھلاڑیوں میں شامل تھے ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے منیجر اسنکا گروسنہا نے ابوظہبی میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم کھلاڑیوں کے سکیورٹی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور لاہور میں ٹیم کا قیام چوبیس گھنٹے سے بھی کم ہوگا۔ 


Share: